Khuwaab aur Taabeer

بزرگ کے قریب جگہ نہیں مل رہی


صبا ناز، کراچی۔ شوہر کے ساتھ چہل قدمی کررہی ہوں۔وہاں لان میں ایک بزرگ تشریف فرما ہیں۔ شوہر سے کہتی ہوں کہ خوش نصیبی ہے کہ اللہ والے بندے سے ملاقات ہوگئی۔ پھر بزرگ کے قریب جاکر سلام کرتی ہوں۔وہ مسکراتے ہوئے سلام کا جواب دیتے ہیں۔ پھر دیکھا کہ لوگوں سے پر ایک کمرے میں بزرگ کا بیان ہونے والا ہے اور میں دوسرے کمرے میں ہوں۔ جب بیان سننے کے لئے وہاں جاکر بیٹھنے لگی تو مجھے روک دیا جاتا ہے اور روکنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ جگہ راستہ ہے۔ ایک خاتون سے کہتی ہوں، سب اندر ہیں مگر میری جگہ نہیں بن رہی۔

 

تعبیر: آدمی ہمہ وقت دو بنیادی کیفیات میں رہتا ہے۔ دونوں کیفیات مقررہ نظام پر قائم ہیں۔ قرآن کریم میں ان کیفیات کو اس طرح بیان کیا گیا ہے ،

 ''پھر جس نے ذرّہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گااور جس نے ذرّہ برابر بدی کی ہوگی، وہ اس کو دیکھ لے گا۔ '' (الزلزال : ٧۔٨)

خواب اچھا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی خواہشات قبول فرمائے، آمین۔مستقل مزاج ہونا بہترین عمل ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.