Khuwaab aur Taabeer

بزرگ کی خدمت میں حاضری


یاسر فراز عباسی، میرپورخاص۔ ایک بزرگ کی خدمت میں حاضر ہوں اور اجازت طلب کرنے کے لئے اٹھتا ہوں تو وہ گلے لگاتے ہیں اور میری گردن کے دائیں طرف پیار کرتے ہیں اورخوشی کا اظہار کرتے ہیں پھروہ کہتے ہیں آنکھ کھلی رکھو دو سال میں نظر ٹھیک ہوجائے گی۔

 

تعبیر: تعبیر روشن اور مبارک ہے آپ کو فیض حاصل ہوگا لیکن ضروری ہے کہ تعلیم پوری کرنے کی طرف توجہ دیں، کلاس میں ناغہ نہ کریں۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2014ء)


Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.