Khuwaab aur Taabeer

بزرگ کو صحت مند دیکھنا


ہاجرہ، ٹنڈو محمد خان : ایک نیک صفت صاحب کے ساتھ والد کمرے میں بیٹھے ہیں۔ وہ مجھے آواز دیتے ہیں۔ میں کمرے میں جاتی ہوں اور بزرگ کو سلام کرتی ہوں۔ وہ آم روٹی کھارہے تھے۔ شفقت سے سلام کا جواب دیا۔ میں سوچتی ہوں کہ ان کے بارے میں کچھ لوگوں نے بتایا تھا کہ طبیعت ناساز ہے مگر الحمد للہ، ان کی صحت اچھی ہے اور یہ صحت مند ہیں۔

تعبیر: انشاءاﷲ، خواب کی تعبیر اچھی ہے۔ زندگی کے بہت سے تقاضے ہیں۔ خوش رہنے اور اﷲ کا شکر ادا کرنے کی بجائے نا خوشی اختیار کرنا کفرانِ نعمت ہے۔

 ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.