Khuwaab aur Taabeer
کراچی۔ ایک بزرگ کو خواب میں دیکھا ان سے میں یہ کہہ رہی ہوں کہ میں آپ کو خواب میں
باربار دیکھتی ہوں۔
تعبیر: جو خواب آپ نے لکھا ہے اس کی تعبیر یہ ہے کہ آپ اپنے مرشد سے قلبی لگاؤ رکھتی ہیں اور ان کی دی ہوئی تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ خواب میں بتایا گیا ہے کہ نماز میں کوتاہی نہ کریں اور جو قرآنی آیات پڑھیں ان کے ترجمے پر غور کریں۔ رکوع سجود میں جو تسبیح پڑھی جاتی ہے اس کے معنی پر بھی توجہ دیں۔ پاکی اور صفائی کا زیادہ اہتمام کریں انشاء اللہ روحانیت میں ترقی ہوگی۔
٭٭٭
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.