Khuwaab aur Taabeer
نام شائع نہ
کریں، فیصل آباد۔ایک خانقاہ میں دیوار سے پشت لگائے بیٹھا ہوں۔ وہاں موجود بزرگ کا
کمرا سامنے ہے جہاں جوق درجوق جوتے اتار کر لوگ اندر جارہے ہیں۔ خیال آتا ہے کہ میں
اتنے عرصہ سے بیعت ہوں،کاش میں کامل ہوتا اور لوگوں کی خدمت کرتا۔ اس خیال کے ساتھ
ہی بزرگ نظر آئے، وہ میری طرف توجہ فرماکر مجھے کامل بنادیتے ہیں جس کے بعد لوگ میرے
پاس بھی جوتے اتار اتار کرآنے لگتے ہیں۔
تعبیر : آپ
کے خواب میں فکشن زیادہ ہے ۔ یہ طلب کہ میں صاحب کرامت ہوں اور لوگ میرے پاس آئیں اور
پھر لوگ جو تے اتار کر آپ کے پاس حاضر ہو تے ہیں یہ طر ز فکر غلط ہے۔ ہر نماز کے بعد
گیارہ مرتبہ استغفار پڑھا کر یں اور اللہ تعالیٰ کی صفات پر غور کر یں ۔ خواب سے ظاہر
ہو تا ہے کہ ذہن ایسے خیالات میں الجھا ہوا ہے جس میں خود نمائی یعنی شہرت ہے کہ لوگ
آپ کے پاس آئیں ۔ یہ سوچ اخلاص کے خلاف ہے۔ آپ سورہ اخلاص پانچ مرتبہ ترجمہ کے ساتھ
پڑھئے اور نیوٹرل ذہن سے سوچئے ۔
طریقہ
یہ ہے کہ قل ھو اللہ احد — اللہ ایک ہے، ہرشے سے بے نیاز ہے ،کسی کی اولاد نہیں ،کسی
کا باپ نہیں، اس کا کوئی خاندان نہیں ،وہ ان تمام رشتوں سے مبرا ہے ۔ آپ غور کیجئے
جتنا زیادہ غور کریں گے انشاء اللہ اتنا ہی آپ کا ذہن کھلے گا اور خواب کی تعبیر اچھی
طر ح سمجھ میں آجا ئے گی ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.