Khuwaab aur Taabeer
فرح انور، کراچی۔ ایک بزرگ کرسی پر تشریف فرما ہیں ان کے قریب جاکر سلام کرکے
کھڑی سوچ رہی ہوں کہ کچھ کہوں یا نہیں۔ بزرگ فرماتے ہیں کیا ہوا پریشان کیوں ہو۔
تعبیر: آپ بیمار ہیں، نظام ہضم خراب ہی نہیں بلکہ ہوسکتا ہے معدہ پرورم بھی ہو۔ جگر متاثر ہے اور خواتین کی مخصوص بیماری بھی ہے ، علاج کرانا چاہئے، خدانخواستہ معدہ میں السر ہوسکتا ہے۔ اگر پرہیز کے ساتھ علاج نہ کرایا گیا تو خدانخواستہ تکلیف بڑھ سکتی ہے اور کوئی خطرناک مرض لاحق ہوسکتا ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.