Khuwaab aur Taabeer
عبدالرحمن، کوٹ ادّو۔ بجلی کے کھمبے
سے 11ہزار وولٹ والاراڈ ٹوٹ گیا جو بجلی والوں سے صحیح نہیں ہوتا۔ میں ان کو صحیح طریقہ
سمجھاتا ہوں۔ پھر ایک بزرگ کودیکھ کر ان کے قریب گیااور رونے لگا، وہ فرماتے ہیں کہ
اب وقت گزر گیاکچھ نہیں ہوسکتا اور وہاں سے تھوڑی دور جاکر بیٹھ جاتے ہیں۔ میں دوبارہ
ان کی خدمت میں جاکر روتا ہوں۔ بزرگ کے چہرہ پر مسکراہٹ ظاہر ہوتی ہے اور فرماتے ہیں،
اچھا ابھی موقع ہے اور میرا ہاتھ پکڑ کر چلنے لگتے ہیں۔ وہاں موجود ایک شخص کہتا ہے،
کم از کم پانچویں تو پاس کرلے۔بزرگ فرماتے ہیں، بچہ صاحب حکمت ہے، بہت آگے جائے گا۔
تعبیر : اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم
اور بزرگوں کی دعاؤ ں سے ایسی صلاحیتوں کی نشان دہی ہے۔ خواب نہایت مبارک ہے اورمستقبل
روشن ہے ۔نماز ، روزہ کی پا بندی کر یں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.