Khuwaab aur Taabeer

بزرگ سے ملاقات دیکھنا


طاہرہ پروین، کراچی۔بہت سارے لوگوں کے ساتھ کہیں جارہی ہوں پھر ایک جگہ جاکر بیٹھ گئی۔ کسی سے پوچھا اوپر کون ہے لیکن خود ہی جاکر دیکھتی ہوں تو وہاں ایک بزرگ کسی کے ساتھ گفتگو میں مصروف ہیں یہ دیکھ کر واپس جانے لگتی ہوں تو بزرگ بلالیتے ہیں۔

 

تعبیر: آپ بڑے شوق سے روحانی علوم سیکھنے کے لئے سلسلہ میں داخل ہوئیں۔ دنیا کا کوئی بھی علم سیکھنے کے لئے ذہنی یکسوئی اور وقت کا ایثار ضروری ہے۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ بیعت ہونے کا شوق تو ہے لیکن اسباق کی پابندی اور سلسلہ کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنا غیر یقینی ہے۔ سلسلہ ایک مکتبۂ فکر ہے جو بندہ کو اللہ کے تعارف کے لئے علوم منتقل کرتا ہے۔ ماشاء اللہ آپ کو شوق ہے۔ لاشعورنے آپ کو اس طرف متوجہ کیا ہے کہ علم سیکھنے کی قدریں جو رائج ہیں پوری کرنا ضروری ہیں۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو یاحی یا قیوم کا ورد، پانچ وقت نماز کی پابندی اور ہر بات کیئر آف اللہ سوچنا اور عمل کرنا ۔ اس پر صحیح طریقہ سے عمل ہوگیا توانشاء اللہ کامیابی ہوگی۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (ستمبر             2015ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.