Khuwaab aur Taabeer
ف ع ، فیصل
آباد۔ ایک بزرگ ٹیبل کے پیچھے رکھی کرسی پرتشریف فرما ہیں اورلائٹ جلانے کا اشارہ
کرتے ہیں۔ میں لائٹ جلاتے ہوئے سوچتی ہوں کہ بزرگ سے بیٹی کے رشتہ کے بارے میں بات
کروں۔ بیٹی کمرے میں آتی ہے تو اسے لے کر بزرگ کی خدمت میں حاضر ہوتی ہوں اور ان
سے بیٹی کے رشتہ کے بارے میں عرض کرتی ہوں۔ بزرگ فرماتے ہیں، آجائیں گے، دیر سویر
ہوجاتی ہے۔اس کے ساتھ مبارک باد کی آوازیں آتی ہیں۔ بیٹی گریجویشن کررہی ہے۔
مشورہ چاہئے کہ اس کے لئے رشتوں کی کوشش کروں یا پڑھنے دوں؟
تعبیر : بروقت شادی ہونے سے بچیاں بہت ساری بیماریوں اور
برائیوں سے محفوظ رہتی ہیں۔ آج کل بیٹیوں کی شادی مسئلہ بنی ہوئی ہے، اس کی وجہ
معیار زندگی ہے۔ زندگی اچھی طرح گزرے بہت اچھی بات ہے اور ایسا ہونا چاہئے لیکن
دوسری اہم باتوں پر بھی دھیان رکھنا ضروری ہے۔ شادی میں تاخیر پریشانیوں کا پیش خیمہ
ہے۔ زندگی کا معیار ایسا ہونا چاہئے جو اللہ تعالیٰ اور رسول اللہؐ کی تعلیمات سے روشن ہو۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.