Khuwaab aur Taabeer
ا،م،
پھالیہ۔ پتہ چلا کہ ایک بزرگ خاتون مراقبہ ہال میں تشریف فرما ہیں۔امی سے چادرلے
کر ان سے ملاقات کے لئے جاتی ہوں۔ روشن چہرہ بزرگ خاتون سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ
بہت پیار سے ملتی ہیں، ماتھا چومتی اور بار بار پیار کرتی ہیں۔ کہتی ہیں بیٹا
تمہاری چادر گندی ہے اسے دھو لینا۔ میں
سوچتی ہوں کہ چادر گندی لگ رہی تھی مگر جلدی میں پہن آئی۔ پھر وہ بزرگ خاتون
فرماتی ہیں، اب یہاں کلاس ہوگی۔
تعبیر: خواب میں لاشعور نے آپ کو بتایا ہے کہ صفائی کی طرف
توجہ کم ہے۔ ایک طرح سے ہدایت ہے کہ آپ صاف ستھرے کپڑے پہنیں، غسل کریں، بالوں میں
بطورخاص جوئیں نہ ہوں اور اس کا خیال رکھیں۔ گھر کا حال اچھا نظر نہیں آتا۔ جگہ
بے جگہ چیزیں بکھری رہنے سے جراثیم پیدا ہوجاتے ہیں۔ گھر کو صاف ستھرا رکھیں اور
پانچ وقت نماز کی پابندی کریں، بصورت دیگر گھر میں بیماری ڈیرا جماسکتی ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.