Khuwaab aur Taabeer
نام شائع نہ کریں ،کوٹ ادو: خواب میں دیکھا کہ ہمارے
گھر کی چھت پر برف سے ایک طرف اللہ لکھا ہوا ہے۔ یہ تحریرخلا میں لکھی ہوئی ہے۔ اس
کی دوسری طرف بھی ایسا لگتا ہے کہ اللہ لکھا ہوا ہے اور ساتھ میں اور بھی کچھ لکھا
ہوا ہے۔ موسم خو ش گوار ہے، بادل چھائے ہوئے ہیں۔ میں سوچتی ہوں کہ اس بارے میں
امی کو بتاؤں ۔ امی وہاں آتی ہیں اور مجھے کوئی کام کہتی ہیں۔ میں کام کرنے کے لئے
جاتی ہوں لیکن جب واپس آتی ہوں تووہاں کچھ نہیں لکھا ہوتا۔
تعبیر: جسمانی اعضا میں خون کی ترسیل متاثر ہے۔
اپنا پوراٹیسٹ کروایئے۔ خوش اور ناخوش ہونے کی اہمیت نہیں۔ خیالات کی رَو ہے جو چھاجاتی
ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.