Khuwaab aur Taabeer

بارش موسلا دھار



خواب میں اکثر پانی اور بارش نظر آتی ہے ۔بارش بہت تیز اور موسلادھار ہوتی ہے۔ جب سات آٹھ فٹ پانی جمع ہوگیا تو میں درخت پر چڑھ گیا ۔ اور ایک نامعلوم شخص نے کہا ،وہاں مجھے بیٹھے بیٹھے حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کی زیارت ہوئی۔آپ نے فرمایا بیٹا گھبرانا نہیں۔

تعبیر:حضور قلندر بابا اولیاء ؒ سے آپ کو انشاءاللہ روحانی فیض پہنچے گا اللہ تعالیٰ مبارک کریں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اپریل 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.