Khuwaab aur Taabeer
سیدہ ملیحہ کاظمی تاجی، کراچی: تباہی ہورہی ہے۔ والدہ کے فلیٹ میں موجود ہوں۔
بالکونی سے دیکھا تو ہر طرف آگ نظر آئی۔ قریب بہن کا گھر ہے جس کا بچہ چھوٹا ہے۔
پریشان ہوکر والدہ سے بہن کے گھر جانے کی اجازت لی اور روانہ ہوئی۔ ہرطرف آگ ہے۔
کوئی شخص یا جانور موجود نہیں۔ بہن کے گھر پہنچی تو بابا تاج الدین ناگپوریؒ نظر
آئے۔ میں نے ادب سے سلام کیا اور فریاد کی کہ باباجیؒ تباہی مچ گئی ہے۔
انہوں نے فرمایا، کہاں ہے تباہی—؟
پلٹ کر دیکھا تو جل تھل بارش سے آگ بجھ چکی تھی اور ہم بارش میں بھیگ رہے تھے۔
بابا تاج الدین ناگپوریؒ نے فرمایا— جب جب ہم آتے
رہیں گے، تباہی یونہی ٹلتی رہے گی۔
مزید فرمایا، کب تک قانون کی تصویریں چھاپتی رہوگی؟ یہ بات دو تین بار کہی۔
پھر میں اسکول چلی گئی اور کزن سے کچھ باتیں کرنے لگی۔ بابا جی نے مزید کچھ فرمایا
جو یادنہیں رہا ۔
تعبیر:’’ کب تک قانون کی تصویریں چھاپتی رہو گی ۔‘‘ حضور
تا ج ا لدین بابا ؒ کے فرمان پرغور کیجئے ۔ قانون کا مطلب ہےکسی بات کو قبول یا رد
کر نے کے لئے نئے نئے خیالات کو قبول کر نا ۔ خواب نہایت غور طلب ہے اور حضور نانا
تاج الدین ؒ کے اس جملے میں آپ کو بتایا گیا ہے کہ illusion خیالات آپ کو بہت زیادہ آتے ہیں ۔ پابندی سے مراقبہ کیجئے تاکہ آپ
کے ذہن میں منفی خیالات (مثلاً جادو ٹونا ،دشمنی) نہ
آئیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.