Khuwaab aur Taabeer

اڑتے ہوئے دیکھنا


کافی عرصہ پہلے میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے محلے کے مکانوں کے اوپر اوپر اڑتی رہی ۔ اور اس کے بعد بھی کتنی دفعہ دیکھا کہ میں کچھ چیزیں ہاتھ میں اٹھائے بھی اڑ رہی ہوں۔ وہ چیزیں لوگوں کی مدد کے لئے لے کر جارہی ہوں ۔ آج کل تین چار دفعہ سانپ دیکھ چکی ہوں کہ وہ میری طرف آتے ہیں ۔ میں انہیں مارنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن میں انہیں مار نہیں سکتی اور نہ ہی سانپ مجھے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ڈر کی وجہ سے آنکھ کھل جاتی ہے ۔ کچھ عرصہ قبل میں نے خواب میں دیکھا کہ میں آہستہ آہستہ آسمان کے اوپر جارہی ہوں یہاں تک کہ میرے سر اور آسمان کے درمیان تھوڑا سا فاصلہ رہ گیا ہے اور میں نیچے زمین کی طرف دیکھتی ہوں تو مجھے ایک مرد درمیانہ قد کا اور ایک لڑکی اس کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔ پھر میں آہستہ آہستہ نیچے آجاتی ہوں اس کے بعد مجھے پتہ نہیں ۔

 تعبیر : خواب ہوائی قلعے بنانے کی طرف نشاندہی کرتا ہے جو مستقبل کے لئے ہر گز مفید نہیں ہے۔ ہوائی قلعے بنانا چھوڑ کر زندگی کو خوش نما بنانے کے لئے مثبت کوشش کیجئے ۔ یاد رکھئے جو وقت گزر جاتا ہے وہ واپس نہیں آتا ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (نومبر 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.