Khuwaab aur Taabeer

اونچا اڑنا جھولے میں


شمع سلطانہ۔ خواب میں دیکھا کہ ہم سب گھر والے کہیں جا رہے ہیں۔ شاید یہ تین ہٹی کا مقام ہے جب میں اور میری امی وہاں جاتے ہیں تو میں نے دیکھا کہ وہاں بہت اونچے جھولے ہیں۔ ان میں سے ایک جھولے پر میں وہاں بیٹھ گئی اور اتنا اونچا اونچا جھولی کہ مجھے ڈر لگنے لگا۔ آخر میں جھولے سے اتر گئی۔ پھر دیکھا کہ میرے والد بھی آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تم نہیں ہو۔ جلدی چلو ۔جب ہم چلنے لگے تو ایک آدمی نے میری امی سے کہا کہ آپ کی بیٹی اتنا اونچا جھولی ہے کہ اسے تو انعام ملے گا۔ میں نے کہا ابھی ہم آتے وقت انعام لے لیں گے۔ آگے دیکھتی ہوں کہ میرے ہاتھ میں عجیب طرح کے پھول یا پھل ہیں ۔راستے میں ایک خوب صورت بیٹھی ہے میں نے وہ پھینک دیئے۔

جب میں چہرے کی کشش کے لئے سورہ ٔ یوسف کا پہلا رکوع پہلے دن پڑھ کر سوئی تو دیکھا کہ میرے پورے چہرے پر سفید سفید چھالے بن گئے ہیں اور چہرہ خراب ہوگیا ہے۔ لیکن جب روشنی میں نکل کر دیکھتی ہوں تو چہرہ بالکل ٹھیک نظر آتا ہے۔

 تعبیر : جھولے میں اونچا اڑنا ۔ پھول پھینک دینا، چہرے پر سفید چھالے اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ آپ کے اندر دوسروں کے اوپر تنقید کرنے کی عادت ہے ۔اس عادت سے دوسرے لوگوں کی دل آزاری ہوتی ہے ۔ روشنی میں چہرہ ٹھیک نظر آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ اگر دوسروں پر تنقید کرنے کی یہ خراب عادت چھوڑدیں تو آپ کو بہت خوشیاں ملیں گی ۔ اور لوگ آپ سے محبت اور حسن ِ اخلاق سے پیش آئیں گے ۔ آدمی دوسروں پر اس وقت تنقید کرتا ہے جب وہ خود کو سب سے اچھا سمجھتا ہے۔ یہ طرز ِفکر مذہبی نقطۂ نظر سے بہت گھٹیا اور ناقص ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.