Khuwaab aur Taabeer
خ ۔ ن ۔ کراچی ۔ میں نے اپنے کزن کو دیکھا
کہ میں اس کے ساتھ صحن میں بیٹھی ہوں ۔ آسمان ستاروں سے بھرا ہوا ہے ۔ وہ کبھی
انگلی کے اشارے سے چند بڑے بڑے ستاروں کے نام لے کر بتا رہا ہے ۔ میری آنکھیں نیند
سے بھری ہوئی ہیں ۔ میں بمشکل ان ستاروں کو دیکھنے کی کوشش کرتی ہوں پھر دیکھا کہ
میرے ہاتھ کی انگلی میں اس کی پہنائی ہوئی انگوٹھی ہے ۔ اچانک وہ انگوٹھی یا شاید انگوٹھی کا نگینہ گر کرباورچی خانے کے ہول
میں گرجاتا ہے ۔ میں اسے نکالنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن وہ بہت اندر چلا جاتا ہے
اور میں ناکام رہتی ہوں ۔
پھر میں نے دیکھا میری طبیعت خراب ہے میں پلنگ پر لیٹی
ہوئی ہوں۔ وہ اپنے ساتھ پھولوں کے ہار یا شاید سہرا لے کر آتا ہے لیکن میں اس سے
بمشکل پیچھا چھڑا کر بھاگ جاتی ہوں ۔پھر میں نے دیکھا کہ اسکوٹر کی آواز آئی ہے
جسے سن کر میں امی سے کہتی ہوں امی دیکھئے۔ آیا ہے۔ امی پردہ ہٹا دیتی
ہیں تو میں دیکھتی ہوں کہ وہ میرے لئے چوڑیاں لئے ہوئے اداس اسکوٹر پر بیٹھا ہوا
ہے۔
تعبیر:جس لڑکے کو آپ بار بار خواب میں دیکھتی ہیں یہ لڑکا دل و
جان سے آپ سے محبت کرتا ہے جبکہ آپ کے دل میں اس کی طرف سے شکوک و شبہات ہیں اور آپ
اپنےہو نے والے شوہر کو ہر جائی سمجھتی ہیں ۔ باورچی خانے کے ہول میں انگوٹھی گرنے
کا مطلب آپ کی طبیعت کاتکدّر ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے اوپر بھروسہ رکھئے ،یہ رشتہ
مناسب ہے ۔انشاء اللہ آپ کو ازدواجی زندگی کی ساری خوشیاں نصیب ہو ں گی ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.