Khuwaab aur Taabeer
فیصل
آباد: امی کے ساتھ کسی جگہ سے گزر رہا تھا کہ دوسرے
شہر میں رہنے والی ایک شناسا خاتون نظر آئیں۔
امی کی نظر ان پر نہیں پڑی۔جب میں نے امی کو مطلع کیا تو وہ خاتون کو گھر لے آئیں مگر وہ ناراض سی تھیں۔ منظر بدلا
اور خاتون کا گھرنظر آیا جس کے فرش پر دو خانے ہیں۔ خانے کھولنے شروع کئے تو پہلے خانے سے
پانی کی پھوارنکلی جب کہ دوسرے خانے میں کاغذات تھے۔ کاغذات لے کر کزن کے ساتھ
رشتہ دار خاتون کی طرف بڑھا تو کھڑکی زور
زور سےکھڑکنے لگی اور خاتون کے شوہر غصے سے بولے کہ کاغذات جس نے اٹھائے ہیں، وہ
فوراً رکھ دے۔ ہم نے کاغذات واپس رکھے توسب کچھ نارمل ہوگیا۔
تعبیر: جو
کچھ دیکھا ہے، وہ آپ کے حال اور ماضی کے حالات کا عکس ہے۔ گھر کے ماحول میں
ناگواری کے نقوش ہیں، زور سے بولنا، خلوص ، احترام اورمحبت کی بجائے ذہنی اختلافات
ہیں جن کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی— پانچ وقت کی نماز ادا کیجئے اور ہر نماز کے
بعد ایک تسبیح استغفار پڑھ کر اپنے اوپر پھونکئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.