Khuwaab aur Taabeer
نام شائع نہ کریں، کورنگی۔ ایک گرجا گھرکے سامنے کھڑا ہوں۔ پھردیکھا کہ اس کے
اندر ہوں۔ وہاں الہامی کتاب رکھی ہے۔ ایک خاتون اس کتاب کو کھول کر میرے سامنے ادب
سے رکھ کر کہتی ہیں کہ پڑھئے ۔ پہلے صفحہ پرمائع کی طرح جغرافیائی اشکال تھیں۔ دوسرے
صفحہ پر مزارات نظر آئے۔ اس سے پہلے میں نے خوابوں میں گرجا گھرصرف باہر سے دیکھے ہیں۔
تعبیر: آپ کے لاشعور نے متنبہ کیا ہے کہ دین کے معاملہ میں احتیاط کریں۔ طریقہ
یہ ہے کہ قرآن کریم ترجمہ کے ساتھ پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے توفیق مانگیں کہ وہ آپ
کو صراط مستقیم پر قائم رکھے ، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.