Khuwaab aur Taabeer
زین العابدین،گیلان آباد: دو الّو مجھے دیکھ رہے ہیں، ایک سرخ اور دوسرا سفید
ہے۔ وہ کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے علاوہ بھی کئی پرندے ہیں۔ والدہ اور
بہن میرے ساتھ ہیں۔ بہن نے کہا، یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکتے۔میں نے ورد کیا
اور آنکھ کھل گئی۔
تعبیر:خواب میں الجھے ہوئے ذہن کی نشاندہی ہے ۔ ذہن میں الوژن خیالات آتے ہیں
جن کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا ۔دوسری بات یہ ظاہر ہوتی ہے کہ آپ نے پرندے الّو کو
دیکھا اور الّوکی نسبت سے لوگوں کے خیالات سنے ہیں۔ ایک پہلو یہ ہے کہ نیند بہت
زیادہ نظر آتی ہے ۔ سستی اور کاہلی کا بھی امکان ہے ۔ اﷲتعالیٰ آپ کو ہر طرح محفوظ
رکھے۔ جب خواب یاد آئے تولاحول پڑھ لیا کریں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.