Khuwaab aur Taabeer
دو سال پہلے دیکھا ہوا خواب ذہن پر اس طرح نقش ہے جیسے کل کی بات ہو ۔ دیکھا
کہ گھر کا سارا سامان بکھرا پڑا ہے ۔ صندوق کھلے ہوئے ہیں ۔ الماریاں الٹی پڑی ہیں
۔ گھر کے سب افراد سروسامانی کے عالم میں اندھیرے میں بیٹھے ہیں ۔ اباجان کے پیروں
میں جوتا ہے نہ سر پر ٹوپی ہے ۔ پھر دیکھا کہ میں ایک شان دار عمارت میں جلتی ہوئی
شمع ہاتھ میں لئے کھڑی ہوں اور شمع اپنے ابا کے چہرہ کے قریب لے جاتی ہوں ۔ جس سے
ابا جی کا چہرہ روشن ہوجاتا ہے ۔ ابا جان کا ہاتھ پکڑ کر شمع کی روشنی میں ان کے
ساتھ کسی طرف نکل جاتی ہوں ۔ خواب میں جہاز بہت دیکھتی ہوں ، اڑتے ہوئے ۔ گرتے
ہوئے اور آگ لگتے ہوئے جہاز۔
تعبیر : پورا خاندان گزشتہ مدت میں خسارہ میں مبتلا رہا ہے اور خسارہ طرح طر ح سے ہوا
ہے ۔ ایک خصوصی بات جس کی طرف خواب میں توجہ دلائی گئی ہے ، یہ ہے ۔ برابر دوسروں
کے مشوروں پر عمل کیا گیا ہے ۔ دوسروں سے مشورہ کر نا بہت اچھی بات ہے لیکن حالات
کے پیشِ نظر ان مشوروں کو سمجھنا اور ان کو مقصد مطلب بنانا انسان کی صلاحیتوں کے
ذریعے اور اپنی غوروفکر کے ساتھ ہوتا ہے ۔ اسی عمل سے کامیابی حاصل ہے۔ آئندہ اس روش
پر پوری طر ح کاربند ہونا ضروری ہے اور پرانی روش کو ترک کر دینا بھی لازم ہے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.