Khuwaab aur Taabeer

افسرمیرےدستخط کو چوم رہے ہیں


خواب میں دیکھا کہ میرے افسر ایک دفتری کاغذ پر میرے دستخط کو شدت محبت سے چوم رہے ہیں میں بھی پاس ہی کھڑی ہوں اور ان کے افسر سامنے والی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اس حرکت کو معنی خیز نظروں سے دیکھ رہے ہیں جب میرے افسر یہ دیکھتے ہیں کہ ان کے افسر نے ان کی اس حرکت کو دیکھ لیا ہے تو وہ اچانک ڈر جاتے ہیں پھر دیکھتی ہوں میں آفس میں اپنے کمرے کی طرف جاتی ہوں تو وہ دونوں افسر ایک بورڈ کے پیچھے کھڑے ہیں ۔ مجھے آتا دیکھ کر دونوں بات کا رخ موڑ دیتے ہیں میرے ذہن میں یہ بات گشت کرتی ہے ۔

 تعبیر :  جن صاحب کو خواب میں دیکھا ہے ان کے دل میں کھوٹ ہے بہت ہو شیار رہنے کی ضرورت ہے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مئی 78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.