Khuwaab aur Taabeer
امریکا:
رشتہ داروں کے ساتھ موجود ہوں۔اتنے میں اطلاع آتی ہے کہ میری والدہ جن کا انتقال ہوگیا ہے، وہ زندہ ہیں۔ پھر دیکھا کہ کسی راستے پر جارہی
ہوں، کچھ دیر چلنے کے بعد ایک
گھرنظرآیا۔اندر داخل ہوئی تو دیکھا کہ اماں رشتہ دار خواتین کےدرمیان زرق
برق لباس پہنے بیٹھی ہیں۔ گھر چلنے کا کہا
توانہوں نے جانے سے انکار کردیا۔میرے
اصرار پر انہوں نے کسی کا نام لیا اورکہا کہ اس سے پوچھو۔ یہ بات دو مرتبہ
دہرائی۔
تعبیر:
والدہ کے لئے ایصال ِثواب کیجئے۔عشاء کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر بخش دیا کریں—
فلاحی کاموں میں حصہ لیں، پرندوں کے دانہ پانی کا خیال رکھیں اورحسب ِ استطاعت
ضرورت مندوں کو کھانا کھلائیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.