Khuwaab aur Taabeer

اسٹیشن پر ٹرین


 م ۔ ق۔ خان ، ملتان ۔ اسٹیشن پر ایک ٹرین کھڑی ہے ۔ بہت سے لوگ اس میں سامان رکھ رہے ہیں. میں بھی ایک ڈبے میں سامان رکھتا ہوں اور اتر آتا ہوں۔ اتنے میں ٹرین چل پڑتی ہے۔ بہت سے لوگ اس کے پیچھے بھاگتے ہیں اتنے میں ایک موڑمڑ کر رک جاتی ہے۔ میں چڑھنے لگتا ہوں تو پھر ٹرین چل پڑتی ہے۔ لوگ پیچھے رہ جاتے ہیں۔ ٹرین جب آہستہ ہوتی ہے تو آخری ڈبے کے دروازے سے ایک لڑکی یا نو عمر لڑکا مجھے اندر کھینچ لیتا ہے۔ میں کہتا ہوں میرا سامان دوسرے ڈبے میں ہے تو وہ مجھے میرا سامان دکھاتا ہے جو وہاں موجود ہوتا ہے۔

 تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ امتحان میں کامیابی نہیں ہو گی ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اکتوبر 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.