Khuwaab aur Taabeer
تعبیر:
خواب کی دو قسمیں ہیں۔
۱۔
رویائے صادقہ ۲۔
رویائے کاذبہ
یہ خواب بیماری کی علامت ہے اور
الجھی ہوئی تصویروں سے متعلق ہے۔ کسی شے کی طلب ہو اور وہ طلب بہت زیادہ ہوجائے تو
خواب میں طلب پوری ہوجاتی ہے اور نہیں بھی ہوتی۔
خواب میں الجھے ہوئے خاندانی معاملات، ایفائے
عہد، اختلافِ رائے اور جائیداد وغیرہ کے نقوش ہیں۔ ذہن میں ہمہ وقت اِدھر اُدھر کے
خیالات کا ہجوم رہتا ہے اور پرانی باتوں کی تکرار ہوتی ہے۔ یہ وقت کا ضیاع ہے۔ ہر
وقت باوضو رہئے، رات کو سونے سے پہلے سیرت طیبہؐ
پڑھئے اورغیرضروری باتوں کی
بجائے اٹھتے بیٹھتے یا حی یا قیوم کا ورد
کیجئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.