Khuwaab aur Taabeer
عزیزالدین۔ دیکھا کہ سونے کی تیاری کررہاہوں اور قریب ہی والد صاحب سورہے ہیں۔
ایک آدمی میرے قریب آکر سرگوشی کرتا ہے کہ آپ پیر صاحب سے تعویذ لکھواکر جب تک اپنے
بیٹے کے گلے میں نہیں ڈالیں گے اولاد نہیں ہوگی۔ سوچ رہا ہوں میرے یہاں اولاد&؟
تعبیر:اللہ تعالیٰ رحم فرمائیں آپ کے گھر میں رہائش پذیر دو افراد بیمار ہیں۔ایک
نسوانی بیماری میں جبکہ دوسری سینہ کے مرض میں مبتلا ہے۔
تجزیہ:اجنبی کا سرگوشی کرنا اور یہ کہنا کہ پیر سے تعویذ لیاجائے یہ ظاہر کرتا
ہے کہ بیمار دو ہیں۔ یہ بھی سامنے آتا ہے کہ سینہ کے مرض میں مبتلا مریضہ کو دوا سے
کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔جبکہ دوسری مریضہ کے نسوانی مرض کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔صاحب
خواب ان افراد کی طرف سے فکر میں مبتلا ہیں۔
مشورہ:امراض کے علاج کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے گھر کے ذمہ دار افراد کو علاج
کے سلسلہ میں متوجہ ہونا چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ نے موت کے سوا ہر بیماری کا علاج نازل
فرمایا ہے مؤثر علاج کرانے سے انشاء اللہ صحت بہتر ہوگی۔ جو لوگ علاج کی طرف سے لاپرواہی
برتتے ہیں دیکھا گیا ہے کہ ایسے افرادایک کے بعد دوسری بیماری کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.