Khuwaab aur Taabeer

آیات کا ورد کررہی ہیں

 ب۔ہ، پشاور: بڑی بہن کے ساتھ قرآن میں غوروفکر کررہی ہوں۔ کچھ دیر بعد احساس ہوا کہ دنیا کا آخری وقت یعنی قیامت آنے والی ہے۔ اللہ کا حکم ہوگا اور آسمان سمیت سب آگرے گا۔ میں مکمل یقین کے ساتھ تیار ہوں اور ہم بہنیں سر جھکائے آیات کا ورد کررہی ہیں۔ لگتا ہے کہ اگلا لمحہ قیامت کا ہے۔

 تعبیر: خواب میں بتایا گیا ہے کہ ایک لمحے کے بعد دوسرا ہر لمحہ اس خواب کی تعبیر ہے۔ غور کیجئے کہ ایک دن کا بچہ جب دس دن کا ہوا پھر دس دن بیس دنوں میں غیب ہوئے اور اکیسواں دن ظاہر ہوگیا۔ آپ کے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ جس چیز کی آپ قیمت لگارہی ہیں وہ قیمت بھی ظاہر غیب کی بیلٹ پر چل رہی ہے۔ دنیا میں جو شے موجود ہے وہ فنا ہونے کے لئے موجود ہے اور یہ سلسلہ ازل سے ابد تک جاری ہے۔ ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ مکان رہتا ہے نہ مکین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.