Khuwaab aur Taabeer

آگ سیلاب کی طرح بہہ رہی ہے

محمد فائز خان، کراچی۔ خواب دیکھا کہ مسجد میں نماز پڑھ رہا ہوں۔ اچانک پتہ چلا کہ قیامت آگئی ہے اورسیلاب کی طرح آگ بہہ رہی ہے جو ہرطرف پھیل گئی ہے۔ کچھ دیر بعد وہ آگ ٹھنڈی ہوگئی ۔

 

تعبیر : خواب میں غصہ اور جلد با زی کے نقوش نمایاں ہیں ۔ اگر آپ کو ئی وظیفہ پڑھتے ہیں تو اس کی جگہ قرآن پاک کی تر جمہ کے ساتھ تلاوت کریں ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ، جو لوگ غصہ کھا تے ہیں ا ور لو گوں کو معاف کرتے ہیں اللہ ایسے احسان کر نے والے بندوں سے محبت کر تے ہیں ۔ نہا یت خوش اخلاقی سے سلام میں پہل کیجئے اور بچوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھئے۔ چلتے پھر تے وضو بے وضو شما ر کئے بغیر ''یا حیی یا قیوم'' پڑھئے، کوشش کیجئے کہ تلخ کلامی نہ ہو ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.