Khuwaab aur Taabeer
—پشاور۔ چھت پر کھڑی تھی کہ بارش ہونے کی وجہ سے بھیگ گئی۔نیچے آئی
توکچھ لوگ بیٹھے ہوئے تھے معلوم ہوا کہ وہ میری بیٹی کے لئے مچھلی پکا رہے تھے۔ اسی
جگہ دوسری طرف بھابھی نے کوئلے جلائے ہوئے تھے جن پر سلگتی ہوئی آگ اب بجھنے والی تھی۔
تعبیر : آپ کا خواب دو طر زوں میں بٹا
ہوا ہے ایک طر ز فضول خرچی اور نمائش ہے ۔ دوسری طرز مذہبی عقائد پر عمل کر نے کی طرف
ضمیر بار بار آپ کو متوجہ کر تا ہے لیکن اس انسپائریشن کو کم قبول کیا جا تا ہے اور
شیطانی انسپائریشن توجہ کا مرکز ہے ۔بزرگوں سے سنا ہے،
دو رنگی چھوڑ
دے یک رنگ ہو جا
سراسر موم ہو
یا سنگ ہوجا
موم اور سنگ
بظاہر دو نام ہیں لیکن ان ناموں پر اللہ کی دی ہو ئی تو فیق کے ساتھ غوروفکر کیا جا
ئے تو بات سمجھ میں آجاتی ہے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.