Khuwaab aur Taabeer

آٹھ یا دس کھجوریں


ا ح۔ ایک بزرگ خاتون ہمارے گھر تشریف لائیں۔ ہاتھ میں کھانے کے دو ڈبے تھے۔ ڈبوں کے اوپر ایک چھوٹی پلیٹ میں آٹھ یا دس کھجوریں تھیں۔ بزرگ خاتون نے برتن مجھے دئیے اور آسمانوں کی طرف پرواز کرگئیں۔

 

تعبیر: خوش خبری ہے کہ اولاد انشاء اللہ سعید ہوگی۔آپ کو مبارک ہو۔ آپ کی ذمہ داری ہے کہ تربیت کرتے وقت اللہ کے محبوب ؐ کی حیات مقدسہ کا مطالعہ کیجئے ۔ بچوں کے ساتھ بیٹھ کر رات کو سونے سے پہلے درود و سلام پڑھئے اور سو جایئے ۔ خواب اصل ہے لیکن خواب میں جو کچھ آدمی دیکھتا ہے یا بتایا جا تا ہے اس کے دو رخ متعین ہیں۔

١۔ ایک رخ (رویائے کاذبہ)میں دنیا بھر کے خیالات کا عکس نمایاں ہوتا ہے۔

٢۔ دوسرے رخ (رویائے صادقہ) میں زندگی سے متعلق اطلاعات فراہم ہوتی ہیں ۔

 مثال وہ خواب ہیں جن کی تعبیر حضرت یو سف نے بادشاہ وقت کو بتائی۔ رویائے صادقہ میں چوں کہ حواس کی رفتار تقریباً 60ہزار گنا ہو تی ہے ۔ اس میں حالات حاضرہ سے متعلق اور مرنے کے بعد کی دنیا کی طرف متوجہ کرنے سے متعلق اظہار ہوتا ہے۔

خواب علم لدنی کا ایک باب ہے ۔ جس کے تحت حضرت یو سف نے خواب سن کر مستقبل کے 14 سال کاانکشاف کیا ۔ سات سال خوش حالی ہو گی اور سات سال قحط رہے گا۔ قرآن کریم میں تفصیل کے ساتھ اس کا بیان ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.