Khuwaab aur Taabeer

آسمان میں سیڑھی


عالیہ شوکت ، وہاڑی۔ شعبان کے آخری دنوں میں خواب دیکھا کہ زمین سے آسمان تک ایک سیڑھی ہے جس پرچڑھ رہی ہوں۔میرے دائیں ہاتھ میں نئی کاپی ہے اور بائیں ہاتھ میں ترازو پکڑا ہے جس کادایاں پٹ جھکاہوا ہے۔ آنکھ کھلی تو ایسا لگا کہ ساری رات سیڑھیاں چڑھتی اترتی رہی ہوں۔

 

تعبیر : جو کام مستقل مزاجی سے خلوص نیت کے ساتھ کیا جا تا ہے اس میں کا م یابی ہو تی ہے اور جو کام مستقل طرزوں میں نہیں کیا جا تا اس میں کام یا بی روشن نظر آتی ہے لیکن نتیجہ میں خسارہ ہو تا ہے۔ اس جملہ پر غور کریں انشاء اللہ بات سمجھ میں آجا ئے گی۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.