Khuwaab aur Taabeer
شبانہ، کورنگی۔ آسمان میں بالشت بھر سوراخ ہوا اور
دودھیا روشنی نکل کر میرے اوپر پڑنے لگی۔ شروع میں ڈر لگا پھر احساس ہوا یہ تو تجلی
ہے۔
تعبیر: الحمد للہ نہایت مبارک خواب ہے۔ آپ نے خواب میں اللہ کا نور دیکھا ہے۔
قرآن کریم میں ہے اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ درود شریف کی فضیلت اتنی ہے کہ
اللہ اور ملائکہ رسول اللہؐ پر درود بھیجتے ہیں۔ آپ اپنے معمولات کو جاری رکھئے۔
اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ وہ آپ کو روحانی بالیدگی عطا فرمائے، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.