Khuwaab aur Taabeer
شاہین، راولپنڈی۔ میں نے دیکھا کہ گھر کے
صحن میں ہم سب بیٹھے ہوئے ہیں۔ میری بڑی بہن ،امی ،چاچا اور ابو ہیں۔ اچانک باتیں
کرتے کرتے جو میری نگاہ اوپر آسمان پر جاتی ہے تو میں دیکھ رہی ہوں کہ آسمان سے
سفید سفید بلّیاں ہمارے صحن میں گر رہی ہیں۔ میں سوچتی ہوں کہ میں نے کتاب میں
پڑھا تھا کہ جب قیامت آنے والی ہوگئی تو آسمان سے سخت پتھروں کی بارش ہوگی۔ میں بے
حد خوفزدہ ہوجاتی ہوں کہ قیامت آنے والی ہے۔ وہ بلّیاں گر گر کر صحن میں چھلانگیں لگا
رہی ہیں۔ جسامت تو بلی جیسی ہے مگر شکل کتے جیسی ہے، میں بے حد خوفزدہ ہوجاتی ہوں اور
چیخ مار کر اپنی باجی سے لپٹ کر آنکھیں بند کر لیتی ہوں۔
تعبیر: آسمان سے بلّیاں گرتے ہوئے دیکھنا اور بلّیوں
کی شکل کتے جیسی ہونے کا مطلب ہے کہ دماغ میں جادو اور سحر کا خیال آتا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر اس قسم
کےخیالات گہرے ہو جائیں تو آدمی بیمار ہو جاتا ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.