Khuwaab aur Taabeer
ثوبیہ
طاہر،لاہور: سفید لباس پہن کر چائے پینے بیٹھی ہوں۔ چائے کپ میں ڈالنے لگی تو کسی
نے میز ہلائی اور چائے کپڑوں پر گرگئی۔ فوراً کپڑے دھونے اٹھی۔ منہ سے ایسی تاریں
نکلنے لگیں جن میں خون تھا۔ایک جگہ دیوار کی تعمیر کی وجہ سے راستہ تنگ ہوگیا۔ ان لوگوں
کو سمجھایا کہ ایسا نہ کریں۔ میری بات سن کر انہوں نے دیوار گرادی۔ راستہ کھلنے پر
شمال کی جانب خوب صورت بنگلہ نظر آیا جس کی چھت پرمستطیل خانوں میں ہندسے تیزی سے
جمع یا ضرب در ضرب ہورہے تھے۔ ایک خانے پر نظر ٹھہر گئی تو ۲ + ۷ = ۹ لکھا ہوا نظر آیا۔
تعبیر: خواب کئی حصوں
پرمشتمل ہے۔ کسی بیماری کی طرف اشارہ ہے۔ اچھے ڈاکٹر سے اپنا مکمل چیک اپ کروائیے
اور ڈاکٹر کی ہدایت پر پابندی سے عمل کیجئے۔ سفید لباس پر داغ نکوٹین میں اضافے کی
علامت ہیں۔ آپ سے حقوق العباد میں کوتاہی ہوتی ہے ۔ اگر آپ نے اس کا تدارک کیا تو برکتوں
اور سکون کی بارش ہوگی ۔ ہندسوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے اندر جسمانی صلاحیت کے
مقابلے میں ذہنی صلاحیت زیادہ ہے۔ ذہن کو لاشعور میں مرکوز کرنے کے لئے قرآن کریم
کو سمجھ کر پڑھئے، ذہن کھلے گا اور آپ کی ذات سے دوسروں کو فائدہ پہنچے گا۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.