Khuwaab aur Taabeer

گنبد میں آگ


صائمہ، کراچی۔ کسی مزار سے باہر آئی تو دیکھا کہ گنبد میں آگ لگ گئی ہے۔ نند کو پانی کا گلاس دیتی ہوں کہ آگ بجھادو کیوں کہ نند کا قد لمبا ہے۔وہ گنبد پر پانی ڈالتی ہے ۔ ایک اور لڑکے نے بھی آگ بجھانے میں مدد کی۔آگ بجھنے کے بعد کہتی ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ آگ بجھ گئی۔

 

تعبیر: اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ و ا مان میں رکھے ۔ نماز کی پابندی کریں ۔ گھر میں صفائی کا معیار کم ہے ۔ شرعی حدود کا احترام کریں۔ یقین ہے کہ بات سمجھ میں آگئی ہوگی۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.