Khuwaab aur Taabeer

گلا دبا کر گڑیا کو مار دیتی ہوں


میں اپنے کمرے میں جاتی ہوں کہ وہاں چھوٹی سی گڑیا چلتی ہوئی نظر آتی ہے۔ میں اپنے دل میں کہتی ہوں کہ یہ جن ہوگا۔ اتنا سوچ کر فوراً اسے پکڑ کر دونوں ہاتھوں سے دباتی ہوں تاکہ یہ مر جائے۔ تھوڑی دیر بعد وہ ختم ہو جاتی ہے۔ میں دوسرے کمرے میں جاتی ہوں جہاں بہت سی عورتیں جمع ہیں۔ میں اپنی ماموں زاد بہن سے کہتی ہو ں کہ کنوئیں سے پانی نکال لاؤ۔ کنواں اسی دوسرے کمرے کے کونے میں ہوتا ہے جس کونے میں میں نے گڑیا کو ختم کیا تھا۔ ماموں زاد بہن کہتی ہے کہ کنوئیں کی اینٹیں اکھڑی ہوئی ہیں۔ اس لئے میں پانی نہیں نکالتی۔ اتنے میں کوئی غیر عورت کہتی ہے کہ میں پانی نکالتی ہوں۔ یہ کہہ کر وہ پانی نکالنے لگتی ہے میری آنکھ کھل گئی۔ ٹائم دیکھا تو سوا چار بجے تھے۔

 تعبیر: گھر میں کوئی تعویذ دباہوا ہے جو کسی نے اختلافات میں کرایا ہے ۔جس کمرے کے کونے میں کنواں دیکھا ہے وہاں تلاش کیجئے اور تعویذ برآمد ہونے پر چلتے پانی میں ڈال دیجئے۔ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اگست 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.