Khuwaab aur Taabeer
فرخ ممتاز ،ناظم آباد۔ میرے بستر پر کتوں نے پیشاب
کرد یاہے ۔میں کمرے کے دروازے پر کھڑی ہوں کہ سامنے سے میرا چھوٹا خالہ زاد بھائی
دیوار پر چپکی ہوئی ایک چھپکلی جس کی دم کٹ گئی ہے میرے اوپر پھینکنا چاہتا ہے ۔
میں چیختی ہوں لیکن وہ چھپکلی اور ایک اور چھپکلی میرے اوپر آگرتی ہے میں پھر
چیختی ہوں اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
میں نے دیکھا بہت زور کی بارش ہو رہی ہے میں نے اپنے
ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی دیکھی اور یہ بھی دیکھا کہ میں اپنے ہاتھ میں گلاب کا
پھول لئے ہوئے ہوں ۔
تعبیر: آپ کے تینوں خوابوں کی تعبیر الگ الگ ہے۔ پہلے خواب
کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کو بخار آئے گا اور چلا جائے گا ۔ دوسرے خواب کے نقوش یہ
ظاہر کرتے ہیں کہ شادی میں آپ کو جہیز اور بری خوب ملے گی ۔ تیسرے خواب کا مطلب ہے
کہ آپ کی شادی ہو گی اور اﷲ تعالیٰ پھول جیسے خوب صورت بچے عطا کریں گے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.