Khuwaab aur Taabeer

گائے گھر کےاندر آنا چاہتی تھی


ش ۔ ب، کراچی: دروازے پر آہٹ ہوئی۔ دروازہ کھولا تو گائے تھی جو گھر کے اندر آنا چاہتی تھی۔ دروازہ بندکیا ، وہ چلی گئی جس پر میں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ خواب میں کئی دفعہ گھر میں بچے بھی نظر آتے ہیں ۔ ایک دفعہ شوہر اور بیٹی نے گھر میں کالی چیز دیکھی ۔

 تعبیر: غیر معیاری غذاؤں کی وجہ سے جگر اور نظامِ ہضم میں خرابی ہوسکتی ہے ۔ اچھے معالج کو دکھاکرضروری ٹیسٹ کروایئے۔ کھانوں میں بدپرہیزی ہوتی ہے، مسالے اور چکنائی کا استعمال زیادہ ہے۔ برتن صاف نہیں دھلتے، آگے پیچھے کناروں پر چکنائی رہ جاتی ہے اور جراثیم پیدا ہوتے ہیں۔ برتن دھونے کے بعد دھوپ میں سکھانے چاہئیں۔ گھر میں صفائی کا معیار ناقص ہے۔ بازار کے کھانے زیادہ کھائے جاتے ہیں جن میں نمک زیادہ ہوتا ہے۔ آپ نے بازار کے کھانے کھا کر گھر میں بیماریوں کو دعوت دی ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.