Khuwaab aur Taabeer
ملک عبدالمجید، راولپنڈی۔پل
کراس کرتے ہوئے دیکھا کہ خوب صورت گائے حسرت سے میری طرف دیکھ رہی ہے۔ کوئی چیز اس
کی کمر پر حملہ آور ہوئی جس سے گائے گرگئی ۔پھر وہ چیز گائے کو چیرپھاڑدیتی ہے جس سے
گائے لہولہان ہوجاتی ہے۔گائے مجھے مسلسل دیکھ رہی ہے۔ اچانک میرا فاصلہ گائے سے کم
ہوا ، اس نے میری طرف دیکھا اور مرگئی۔
تعبیر : کسی بیما ری میں مخفی
طور پر مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ احتیاط اور پر ہیز کے ساتھ علاج نہ کیا گیا تو علاج
میں پیچیدگی پیدا ہو جا ئے گی ۔ دوسری بات قابل توجہ یہ ہے کہ آپ سے ایسی غلطی سرزد
ہو رہی ہے جو کم زوری کی علامت ہے ۔ پاکیزگی کے ساتھ زندگی گزارئیے ۔ انشاء اللہ مستقبل
اچھا ہوگا۔ امید ہے کہ اشاروں کنا یوں میں کی گئی میری بات آپ سمجھ گئے ہوں گے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.