Khuwaab aur Taabeer
صبا شفیع، میرپورخاص: گھر
میں تقریب ہے کی وجہ سے رونق اور چہل پہل ہے ۔بیٹی گود میں ہے اور میں مہمانوں کی
تواضع کررہی ہوں۔ ایک عزیزہ نے بیٹی کو پیار کرتے ہوئے کہا، بچی کمزور ہے، نام بدل
لو۔ پھر انہوں نے کوئی نام تجویز کیا جو مجھے یاد نہیں۔ خیال آیا کہ بیٹی کے نام
کا اندراج ہوچکا ہے پھر نیا نام کیسے رکھا جاسکتا ہے؟ اگلے منظرمیں پودے اور کیچڑ
نظر آیا۔ خود کو صفائی کرتے ہوئے دیکھا۔
تعبیر: خواب میں متفرق خیالات کے ذریعے
ضمیر نے ملامت کی ہے کہ آپ کے اندر دنیاوی اغراض کا ہجوم ہے۔ دنیا میں رہ کر دنیا
نبھانا بھی ایک ضرورت ہے لیکن دنیا کو مقصد نہیں بنانا چاہئے اس لئے کہ آدمی دنیا
میں آتا ہے تو بے لباس ہوتا ہے اور جب دنیا سے جاتا ہے تو کوئی چیز ساتھ لے کرنہیں
جاتا۔ بڑے فرماتے ہیں کہ کوئلے کی دلالی میں ہاتھ کالے۔ امید ہے آپ بات کی تہ تک
پہنچ جائیں گی۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.