Khuwaab aur Taabeer
ایس اے بتول۔ میں نے دیکھا کہ میرے
مکان کے سامنے ایک بلڈنگ ہے۔ میں اس بلڈنگ کی آخری منزل پر ہوں اس منزل سے نیچے
آنے کے لئے رسیوں کی بنی ہوئی سیڑھی لگی ہے ۔ میرے ہاتھ میں لکڑی کی سیڑھی ہے۔ میں
اس سیڑھی کو بغل میں دبائے رسیوں کی سیڑھی کے ذریعے نیچے اتر رہا ہوں۔ اور
میں نیچے اتر گیا ہوں۔ نیچے دو آدمی جھگڑ رہے ہیں۔ ایک کے ہاتھ میں کلہاڑی ہے اور
وہ دوسرے کو مار رہا ہے میں آپس میں صلح صفائی کرانے کے بجائے وہاں سے چلا
جاتا ہوں۔ ایک بات یہ بھی عرض کروں کہ رسیوں کی جس سیڑھی سے میں نیچے اترا ہوں اس
کو اوپر سے ایک لڑکے نے پکڑ رکھا تھا۔
تعبیر : اپنے دوستوں سے محتاط
رہیٔے ان سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.