Khuwaab aur Taabeer
محمد نعیم، سانگھڑ۔ میں پھوپھی کے ساتھ ٹرین میں کہیں جارہاہوں۔
مخالف سمت سے جو ریل آرہی ہے اس میں میرے گھر والے ہیں پھر دیکھا ایک آفس میں مختلف
فائلوں کے گٹھر بندھے ہوئے ہیں وہاں ایک شخص آتا ہے اور مجھ سے کہتا ہے کہ آپ کی
فائل بند ہوگئی ہے۔
تعبیر: خواب میں آپ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ہمیشہ وہ راستہ اختیار کرناچاہئے جو زندگی کو روشن اور مستقبل کو تابناک بنائے۔ خواب میں ایسے اشارے بھی ہیں اگر احتیاط نہ کی گئی تو مستقبل میں نقصان ہوگا۔ جو روش اس وقت اختیار کی گئی ہے اس کو فوراً تبدیل کردینا چاہئے۔ جلدی سوجائیے، فجر کی نماز مسجد میں باجماعت پڑھئے اور 40 منٹ تیز قدموں سے سیرکریں۔اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.