Khuwaab aur Taabeer

کتے کا حملہ کرنا


 رضیہ، C3ایریا۔ کچرا کنڈی کے پاس چھوٹی بیٹی کے ساتھ بیٹھی ہوں اچانک دو طرف سے کتوں نے حملہ کردیا۔ بچانے کی کوشش کررہی ہوں مگر دوسری طرف سے حملہ ہورہا ہے۔ بہت پریشانی کے عالم میں آیۃ الکرسی پڑھ کر اولیائے کرام کے نام  پکارتی ہوں۔ جب مرشد کو پکارتی ہوں تو وہ سفید لباس میں نظر آئے اور آنکھ کھل گئی۔ تین چار دفعہ اور بھی کتوں کے حملوں کے خواب نظر آئے ہیں تب سے ہی گھر کا ماحول، بیٹی کی ذہنی صحت اور ہم میاں بیوی کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔

 

تعبیر: آپ نے خواب کی تعبیر خود لکھ دی ہے۔ گھر میں حفظان صحت کے اصولوں کی پرواہ نہیں کی جاتی نتیجہ میں بیماری (مثلاً بخار، نزلہ، وغیرہ) کے ساتھ ذہنی توتکار ہے جس سے گھر کا ماحول اذیت ناک ہوجاتا ہے ناقص غذا ؤ ں کا استعمال بھی زیر بحث آتا ہے۔ حفظان صحت کے اصولوں کو پیش نظر رکھیں، صاف ستھرے کھانے کھائیں اور گھر میں صفائی کا بطور خاص خیال رکھا جائے۔ گھر میں جالے لگے ہوئے ہوں تو ان کو صاف کیا جائے۔ گھر میں آپس میں چیخ کر بات نہ کریں، ایک دوسرے کے ساتھ نہ الجھیں، دل و دماغ کو ٹھنڈا رکھیں۔ جو لوگ غصہ نہیں کرتے اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں سے محبت کرتے ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جون                      2015ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.