Khuwaab aur Taabeer

کتا سیاہ خوف ناک


نام شائع نہ کریں، منظور کالونی۔ گھر کے بالائی حصے سے سیاہ خوف ناک کتا سیڑھیوں سے اترتا ہے۔ میں ساس کے کمرے کے دروازے پر کھڑی ہوں، بیٹی گود میں ہے۔ بیٹی گرگئی تو ساس سے کہا، بچی کولے کر کمرے میں چلی جائیں مگر وہ سنی ان سنی کردیتی ہیں۔کتّا قریب آکر سونگھتا ہے۔ خیال آیا کہ صمٌ بکمٌ عمیٌ پڑھوں۔

 

تعبیر: کوئی بیماری آپ کو متاثر کررہی ہے۔ کھانوں میں پرہیز اور روزانہ ایک گھنٹا ٹہلنے سے اگر کوئی شکایت ہے تو ختم ہوجائے گی۔ بچی کے لئے حسب  استطاعت صدقہ کردیں۔ انشاء اللہ — آپ اللہ تعالیٰ اور اللہ کے محبوبؐ کی حفاظت میں ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.