Khuwaab aur Taabeer
ثوبیہ،عرب امارات: امی کے
گھر کچھ جاننے والے لوگ آئے تو انہیں اندر آنے کا کہتی ہوں۔ منظر تبدیل ہوا ۔ انہی
لوگوں میں سے ایک خط لاتا ہے جس پر علاج درج ہے۔ مجھے لگا کہ یہ ایک بزرگ کی طرف
سے ہے۔ آواز آئی کہ شوہر پر کچھ نہیں مگر بیوی پر کالا جادو ہے ۔
تعبیر: آپ کو سحر کے بارے میں خیالات آتے
ہیں۔ غیر تصدیق شدہ خیالات کو الوژن ذہن بار باردہراتا ہے اور ضمیر اس کو رد
کردیتا ہے یعنی جادو ٹونے کا خیال آنا محض شیطانی وسوسہ ہے۔ ہر وقت باوضو رہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.