Khuwaab aur Taabeer
حمیرا، ملیر۔ اکثر خوابوں میں
خود کو رشتہ داروں کے ساتھ سفر میں دیکھتی ہوں جو پرانی حویلی کے قریب ختم ہوتا ہے۔
میٹھا پانی لانے کے لئے مجھے بھیجا جاتا ہے ۔ وہاں جاکر خود کو تنہا محسوس کرتی ہوں
۔پھر سانپ نظر آتے ہیں یا سیلاب میں ڈوب رہی ہوتی ہوں۔ چیخنا چاہتی ہوں مگر آواز نہیں
نکلتی۔ براہ مہربانی ان پریشان کن خوابوں کی تعبیر عنایت فرمائیے۔
تعبیر : بازار کے پسے ہو ئے نمک سے پرہیز کر یں،
لاہوری نمک گھر میں پیس کر استعمال کریں۔ زیادہ نمک کھانا مفید نہیں ۔ نمک کم سے کم
استعمال کریں، اتنا کم کہ دوسروں کو کھانا پھیکا لگے ۔ رات کو سونے سے پہلے صحن میں
کھڑے ہوکر شمال رخ منہ کر کے پانچ سے سات منٹ آسمان کی طرف منہ کر کے سوچیں کہ اللہ
دیکھ رہا ہے ۔ اس کے بعد درود شریف پڑھیں اور سوجائیں۔ 40 دن تک یہ عمل جا ری رکھیں
اور پانچ وقت نماز کی پابندی کریں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.