Khuwaab aur Taabeer
نام شائع نہ کریں ، کراچی ۔ جس اسکول میں پڑھاتی تھی وہاں باجی اور کزن کے ساتھ
آفس کے باہر بینچ پر بیٹھی ہوں ۔پھر کلاس میں جاکر واپس آئی تو پتہ چلا کہ ایک اللہ
والے آفس میں گئے ہیں۔ افسوس ہوا کہ بزرگ کے دیدار سے محروم رہ گئی ۔ اتنی دیر میں
بزرگ باہر تشریف لا ئے تو ہم نے خوش ہو کر سلام کیا۔انہوں نے مسکرا کر جواب دیا اور
آفس میں لے گئے جو صاف ستھر ا کمرا ہے ۔ دیوار پر پردے اور فر ش پر قالین ہے۔ تقریباً
120افراد جن میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے وہاں بیٹھے ہیں۔ بزرگ ان لوگوں سے فرماتے
ہیں کہ آپ مشوروں میں ان تینوں کو شامل کریں۔ ایک استانی دوست نعت پڑھ رہی ہیں۔ باقی
لوگ خاموشی سے سن رہے ہیں، ان کی پیٹھ بزرگ کی طرف ہے ۔ ایک خاتون سے کہتی ہوں، انہیں
منع کریں یہ بے ادبی ہے ۔وہ کہتی ہیں کہ رہنے دو۔ خیال آیا ،خاتون نے اس لئے منع کیا
کہ لوگ پریشان ہو جائیں گے ۔ماحول کا بغور جائزہ لینے سے پتہ چلا کہ بزرگ سب کو ان
کی ذمہ داریاں سمجھا رہے ہیں ۔
تعبیر : آپ
نے خواب میں جو کچھ دیکھا ہے، وہ عقیدے سے متعلق ہے ۔کلمہ طیبہ الحمد للہ سب مسلمان
بہن بھائیوں کو یاد ہے ۔ ترجمہ ہے کہ
''نہیں کوئی معبود مگر اللہ
، محمدؐ اللہ کے رسول ہیں ۔''
اس کا مطلب یہ ہے کہ الوژن ، منفی خیالات ، مذہب سے دوری ، غیبت — ان سب کی
نفی کرنا ضروری ہے ۔ اور صرف ایک صاحب قدرت ہستی اللہ کو ماننا ہے ۔ آپ کے خواب کی
تعبیر میں یقین کی کمی ، خیالات میں پیچیدگی اور بے سکونی کے نقوش زیادہ ہیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.