Khuwaab aur Taabeer
نام شائع نہ کریں، لانڈھی۔ بہن کے ٹی وی لاؤنج میں دو جڑواں چھوٹے بچے گدّے
پر کھیل رہے ہیں، وہ طوطے کے پنجرے کی طرف بڑھتے ہیں تو کہتا ہوں پنجرہ میں ہاتھ
ڈال دیا تو طوطا کاٹ لے گا۔
تعبیر: بے کار خوشی کے لئے پرندوں کو پنجرے میں بند کرکے رکھنا مناسب نہیں ہے
بلکہ دوسروں کو تکلیف دینا ہے۔ اگر کوئی آپ کو یا کسی کو پنجرے میں بند کرکے رکھے
اور آپ کی بولیوں سے خوش ہو، کیا آپ پسند کر یں گے۔ پرندے اللہ کی مخلوق ہیں کسی
کو بھی قید کرکے رکھنا محض اپنے شوق کے لئے حق تلفی ہے۔ حق تلفی آدمیوں کی بھی
ہوتی ہے اور اللہ کی ہر مخلوق کی ہوسکتی ہے۔ مشورہ ہے کہ پرندوں کو آزاد کردیں۔
بیگم صاحبہ رات کو سونے سے پہلے وضو کرکے سفید کپڑے زیب تن کریں اور مراقبہ کریں۔ مراقبہ میں تصور کیا جائے میں عرش کے نیچے ہوں، جب تصور قائم ہوجائے تو دعا کریں اللہ تعالیٰ مراد پوری فرمائیں۔ بظاہر اولاد نہ ہونے کی وجہ اندرونی کمزوری ہے۔ کسی تجربہ کار گائنی (Gynae)ڈاکٹر کو دکھائیں اور اس کے مشورہ پرعمل کریں۔ اللہ کی ذات پر یقین ہے کہ وہ رحم فرمائیں گے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.