Khuwaab aur Taabeer
نام شائع نہ
کریں، کراچی۔ بڑے کمرے میں صوفے پر بیٹھی ٹی وی دیکھ رہی ہوں، ہاتھ میں ریموٹ ہے اور
بھی کچھ دیکھا لیکن یاد نہیں رہا۔
تعبیر : خواب میں راہ نمائی کی گئی ہے فضولیات میں وقت زیادہ خرچ ہوتا ہے ۔
وقت کے اسراف کی ایک صورت موبائل فون ، ٹی وی اور غیر اخلاقی مضامین پڑھنا بھی ہے ۔پانچ
وقت کی نماز پڑھیں ۔ جو چھوٹی سورتیں یاد ہیں ان کا ترجمہ یاد کرلیں اور نماز میں ترجمے
پر دھیان رکھیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.