Khuwaab aur Taabeer
ک۔ش، فیصل آباد: خوب صورت پھولوں اور دل کش پودوں کی
چار دیواری سے بنی سفید عمارت دیکھی اورمسکراتا ہوا اندر داخل ہوا۔ ایک بزرگ صحن
میں پلنگ یا تخت پرسفید لباس زیب تن کئے تشریف فرما ہیں۔ کونے میں تین جاننے والے
افراد کھڑے ہیں۔ بزرگ نے ان سے کچھ کہا جو میں سن نہیں سکا لیکن محسوس ہوا کہ بزرگ
نے انہیں گاڑی لے جا کر کسی کو بلانے کا کہاہے۔ منظر بدلا۔ دیکھا کہ بزرگ حاضرین
کے مسائل سن رہے ہیں۔ پھر انہیں اوپری منزل پر تشریف فرما دیکھا۔ میں سیڑھیوں پر
کھڑا حاضرین کو ملاقات کے لئے ٹوکن دے رہا ہوں۔ بھانجی کہتی ہے کہ ماموں! انگلینڈ
سے ٹیلر ماسٹر آپ کو بار بار فون کررہے ہیں۔ میں نے جواب دیا، ان سے کہو کہ رات
میں جب دل چاہے، فون کرلیں۔
تعبیر: ذہن پریشان اور
الجھا ہوا رہتا ہے تو اس قسم کے خواب نظر آتے ہیں جن کو یاد کر کے آدمی مزید
پریشان ہوجاتا ہے۔آپ کو چاہئے کہ پابندی کے ساتھ پانچ وقت نماز ادا کیجئے اور
اسباق میں ناغہ نہ کیجئے ۔ نیند کم کردیجئے ۔ دعا ہے کہ اﷲتعا لیٰ آپ کو سکون عطا
فرمائے۔ بڑےبھائی کو سلام کہئے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.