Khuwaab aur Taabeer

ٹخنا کاٹ دیا


نام شائع نہ کریں۔ تالاب میں چھوٹی مچھلیاں ہیں۔ ایک مچھلی نے چھلانگ لگا کر میرا پیر منہ میں لیا اور ٹخنے تک کاٹ دیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ خون نہیں نکلا۔ میں اپنے کزن کے ساتھ اسپتال چلاگیا۔

 

تعبیر :اللہ تعالیٰ حفظ و امان میں رکھے ۔ آپ جو بھی کام کرتے ہیں، اس میں ہیر پھیر ہوتا ہے، وہ آپ کو پتہ ہے۔ ٹخنا کاٹنے کا مطلب ہے کہ احتیاط کرنا ضروری ہے ورنہ……!

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.